کولکاتہ، 29 جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) لوک سبھاانتخابات توختم ہوگئے لیکن مغربی بنگال میں جاری سیاسی جنگ ابھی تک ختم نہیں ہوئی ہے۔ترنمول کانگریس کی سربراہ اورمغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اب اسمبلی انتخابات کے لیے بگل پھونک دیا ہے۔ممتابنرجی نے پیرکواعلان کیا کہ ان کے تمام رکن اسمبلی اور ایم پی اگلے 100 دنوں میں 10 ہزار دیہاتوں کادورہ کریں گے اور لوگوں سے ملاقات کریں گے۔اتنا ہی نہیں ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ ایم ایل اے-ایم پی یہاں پر لوگوں کے من کی بات سنیں گے اور ہر گاؤں میں رات کو آرام بھی کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ فون اورسوشل سائٹوں کے ذریعے بھی لوگوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ٹی ایم سی کا منصوبہ ہے کہ 100 دنوں میں 1000 ٹی ایم سی لیڈران 10000 دیہات کا دورہ کریں۔ممتا بنرجی کی اس مہم کوابھی سے ہی 2021 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔پریس کانفرنس میں ممتا بنرجی نے کہاکہ ہم نے آج تمام ممبران اسمبلی کے ساتھ ملاقات کی، کیونکہ ایم پی اب لوک سبھا میں مصروف ہیں۔اس دوران ممتابنرجی نے ایک ویب سائٹ didikebolo.comکو لانچ کیا، کے ساتھ ساتھ ایک نمبربھی دیا،9137091370 جس پر رابطہ کر کے ممبران اسمبلی، پارٹی ممبران پارلیمنٹ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ممتابنرجی نے اس دوران کہا کہ اس کا لوک سبھا انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہی یہ کسی طرح کی انتخابی مہم ہے،اس کے ذریعے ہم صرف لوگوں کی بات سنناچاہتے ہیں۔غور طلب ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں ٹی ایم سی کو بنگال میں بڑا جھٹکا لگا تھا اور بی جے پی سے بڑی طاقت بن کر ابھری تھی۔42 سیٹوں بنگال میں 22 سیٹوں پر ٹی ایم سی اور 18 سیٹوں پر بی جے پی کی جیت ہوئی تھی، جسے ممتا بنرجی کے لئے ایک بڑے جھٹکے کے طور پر دیکھا گیا تھا۔لوک سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی اور ٹی ایم سی کارکنوں کے درمیان کئی طرح کی جھڑپیں بھی دیکھنے کو ملی تھیں۔اس کے علاوہ مسلسل ریاست میں جے شری رام کے نعرے کو لے کر بھی سیاست ہوتی رہی اور اب ایک بار پھر ممتا بنرجی نے اپنے نئے منصوبے کے ساتھ اعلان کر دیا ہے کہ وہ اسمبلی انتخابات کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔